بنگلورو،11؍اگست(ایس او نیوز) بروزپیرایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کااعلان کیاگیاتھا جس میں تمام طلبہ پاس رہے تھے۔ایس ایس ایل سی ریزلٹ کے بعد اب تعلیمی سال برائے 2021-22ء میں پی یوسی سال اول کے طلبہ کے لیے داخلہ کارروائی شروع کرنے کا حکمنامہ ڈپارٹمنٹ آف پری یونیورسٹی ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیاگیاہے،اوربغیرکسی جرمانہ کے 31اگست تک داخلہ کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس ضمن میں پی یوبورڈکے ڈائرکٹرنے سرکلرجاری کیاہے،جس میں ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعددوسرے دن سے ہی داخلہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔9اگست کوایس ایس ایل سی رریزلٹ جاری ہوا،تو 10اگست سے پی یوسی میں داخلے شروع ہوجاچاہئے۔بغیرجرمانے کے 31اگست تک داخلہ جاری رہیں گے۔یکم ستمبرتا 11ستمبر 670روپے جرمانہ کے ساتھ پی یوسی میں داخلہ کی گنجائش بھی فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ خصوصی جرمانہ 2,890روپے کے ساتھ پی یوسی سال اول میں داخلہ کی آخری تاریخ 13تا25ستمبر 2021قراردی گئی ہے۔